غیر قانونی ٹھیکے آصف زرداری نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش
ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دیے اور پھر کمپنی کے اکاؤنٹس سے نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات ادا کیے گئے، نیب موقف
PESHAWAR:
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے معاملے میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف زرداری کا بیان ریکارڈ کیا، اس دوران سابق صدر نے تحریری جواب دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے سوالنامہ فراہم کردیا جائے تو وہ اس کا تحریری جواب دے دیں گے۔
آصف زرداری کو سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں طلب کیا گیا تھا۔ نیب کا موقف ہے کہ سندھ حکومت نے ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دیے، اور پھر کمپنی کے اکاؤنٹس سے نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات ادا کیے گئے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کی ہے۔