ڈنگی سے سوات میں 250 افراد متاثر پنجاب اور گوادر میں 4 نئے کیسز سامنے آگئے
تمام ممکن اقدام کرینگے، شوکت یوسفزئی، حکومت ناکام ہوگئی پنجاب سے ڈاکٹراورادویہ لائینگے،امیرمقام
سوات میں ڈینگی مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی، ضلع بھرمیں ڈینگی سے متاثرہ افرادکی تعداد250 ہوگئی۔
سیدوشیریف اورسنٹرل اسپتال میںمریضوںکیلیے مزیددووارڈ مختص کرلیے گئے،اسپتالوں میںایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال میں300کے قریب مریضوںکی ڈنگی ٹیسٹ کروالیے گئے جن میں250مریضوںمیں مرض کی تصدیق ہوگئی، 80مریضوںکوصحت یابی کے بعدگھروںکوواپس بھیجوادیاگیا۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈنگی وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرصوبائی وزیرصحت شوکت یوسفزئی اورسیکرٹری صحت ڈاکٹر فخرعالم ہنگامی طورپرسوات پہنچ گئے جہاں انھوں نے سیدوٹیچنگ اسپتال میںڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوںکی عیادت کی اورتازہ ترین صورتحال کاجائزہ لیا۔
وزیرصحت شوکت یوسفزئی نے ڈنگی وائرس سے متاثرہ افرادکوعلاج معالجہ کی تمام سہولیات کی فی الفورفراہمی یقینی بنانے، مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئرنائب صدرانجینئرامیرمقام نے پنجاب سے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل اسپیشل ٹیم سوات منگوانے کااورادویات مفت فراہم کرنے کااعلان کیا۔علاوہ ازیںآئی این پی کے مطابق پنجاب میںڈنگی کے 2 نئے کیسزسامنے آگئے،فیروزوالاکی ثمینہ اورشاہدرہ کے رہائشی احمدمجتبی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دونوں مریضوں کو میو ہسپتال لاہورمیں داخل کروا دیا گیاہے ۔اس طرح پنجاب میںمریضوںکی کل مصدقہ تعداد45 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ضلع گوادرمیں بھی دوکیس سامنے آنے کے بعدڈپٹی کمشنرگوادرنے فوری طورپر اسکولوں اورعلاقے میںاسپرے کرنے کے احکام جاری کردیے جبکہ آن لائن کے مطابق سوات میںڈینگی مرض کے علاج کے لئے عوام نے پاک ارمی سے امدادکی اپیل کردی ۔