ریلوے کو رمضان اور عید پیکیج سے سوا 2 کروڑ روپے آمدنی

یکم سے 25 رمضان تک 16 ہزار اورعید تعطیلات میں 45 ہزار مسافر مستفید ہوئے

یکم سے 25 رمضان تک 16 ہزار اورعید تعطیلات میں 45 ہزار مسافر مستفید ہوئے۔ فوٹو: فائل

محکمہ ریلوے کی طرف سے رمضان المبارک اور عیدا لفطر پر مسافروں کیلیے متعارف کرائے گئے خصوصی پیکیج سے سوا 2 کروڑ روپے زائد آمدنی ہوئی جبکہ گزشتہ سال کی نسبت امسال مسافروں کی تعداد میں 61 ہزار کا اضافہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے احکام پر پاکستان ریلویز نے یکم سے25 رمضان تک خصوصی رمضان پیکیج متعارف کرایا تھا جس سے گزشتہ سال کی نسبت50 لاکھ روپے زائد آمدنی حاصل ہوئی اور 16 ہزار سے زائد مسافروں نے رمضان پیکیج کے تحت ٹرینوں میں سفر کیا۔




اس کے علاوہ عیدتعطیلات کے موقع پرکرایے میں 50 فیصدکمی کا اعلان کیا گیاجس سے محکمے کو گزشتہ سال کی نسبت پونے 2 کروڑ روپے زائد آمدنی حاصل ہوئی اور45 ہزار سے زائد مسافر رعایت سے مستفید ہوئے۔

Recommended Stories

Load Next Story