نوجوان کو موبائل فون پر خاتون سے دوستی مہنگی پڑگئی

35 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ، عبدالشکور محبوبہ سے ملنے کندھ کوٹ گیا تھا

ملاقات کیلیے کندھ کوٹ جانیوالے نوجوان کو اغوا کر لیا گیا، اہلخانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

نوجوان کو موبائل فون پر خاتون سے دوستی مہنگی پڑ گئی۔

کوٹری سائٹ کے عبدالشکور خاصخیلی کی چند روز قبل کسی خاتون سے موبائل فون پر دوستی ہو گئی۔ مذکورہ خاتون نے نوجوان کو ملاقات کیلیے کندھ کوٹ بلوا لیا جہاں سے عبدالشکور کو اغوا کر لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے نوجوان کی رہائی کیلیے 35 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ گروہ خاتون کی آواز میں لوگوں سے دوستی کر کے انھیں اغوا کر لیتا ہے ۔

ایس ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ نوجوان کی تلاش کیلیے پولیس ٹیم کندھ کوٹ روانہ کردی گئی ہے۔
Load Next Story