اسلامی تحریکوں کو دبانے کا رویہ تباہ کن ہے منور حسن
نوازشریف کھل کر مرسی حکومت کی بحالی کا مطالبہ کریں، ناصر باغ میں خطاب
امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہاہے کہ امریکا اور مغرب کا اسلامی تحریکوں کو دبانے اور اقتدار سے دور رکھنے کا رویہ عالمی امن کے لیے تباہ کن ہے ۔
اسلام دشمن قوتیں اسلامی تحریکوں کو پرتشدد راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہیں، ناصر باغ میں مصری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین کی ریلی سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جانوروں کو ہلاک کرنے کیخلاف ضابطے بنانے والوں نے عراق ، افغانستان ، فلسطین اور اب مصر و شام میں انسانوں کے قتل عام میں ان ضابطوں پر عمل نہیں کیا۔ اخوان المسلمون کو ٹینکوں اور بلڈوزروں سے کچلا اور انسانوں کوزندہ جلایا گیا ۔ امریکی و اسرائیلی سرپرستی میں مصری فوج نے انسانیت کو کچلنے کے نئے طریقے متعارف کروائے۔
نوازشریف نے صرف ایک بیان دینے کے بعد چپ سادھ لی، انہیں کھل کر مرسی حکومت کی بحالی اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔ اگر مسلم حکمران فوجی آمریت کا راستہ روکنا چاہتے ہیں تو وہ مصری فوج کیخلاف سخت احتجاج کریں ورنہ مشرف، ایوب خان اور سیسی پیدا ہوتے رہیں گے اور عوامی مینڈیٹ رکھنے والی حکومتوں کا قتل عام جاری رہے گا۔ عرب بہار کی عوامی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہے گی، ریلی کی قیادت عافیہ سرور، حمیرا طارق، زبیدہ جبیں، گلفرین نوازاور سمیحہ راحیل قاضی نے کی جبکہ میاں مقصود احمد، فرید پراچہ اور عبدالغفار عزیز نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کا73 واں یوم تاسیس آج منایا جائیگا، اس موقع پر تقریبات اور سیمینار ہوں گے۔ سیدابوالاعلیٰ مودودی نے 26 اگست 1941 کو اسلامیہ پارک لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی تھی۔