امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام بین المذاہب افطارڈنر

تقریب کے دوران مختلف مذاہب کے پیشواؤں نے اپنی زبانوں میں عالمی امن و سلامتی کیلئے دعائیں کیں

تقریب کے دوران مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی اوربرداشت کے فروغ پر زوردیا فوٹوٹوئٹر

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام بین المذاہب افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ممتازاسکالرز نے شرکت کی۔

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام بین المذاہب افطارڈنردیا گیا، افطارڈنرمیں بدھ ازم، مسیحت، ہندوازم، اسلام، یہودیت اورسکھ ازم کے ممتاز اسکالرز نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے دوران مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی اوربرداشت کے فروغ پر زوردیا جب کہ مختلف مذاہب کے پیشواؤں نے اپنی زبانوں میں عالمی امن و سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔


تقریب کے دوران امریکا میں پاکستانی سفیراسد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کثیر المذاہب معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ دہائیوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں، پاکستان میں دنیا کے اہم مذاہب بدھ ازم، ہندوازم اور سکھ ازم کے ماننے والے موجود ہیں۔ حکومت نے مقدس مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے کرتار پور کوریڈور سمیت متعدد اقدامات اٹھائے۔ اسد خان نے مزید کہا ویزا پالیسی کی تبدیلی سے مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

افطار ڈنر میں ڈاکٹر سووان ٹن، فادر ڈان رونی، ڈاکٹر ایلوک سری ویسٹاوا، رابی ایرون ملر، ذوالفقار کاظمی، ستپال سنگھ، رکن کانگریس شیلا جیکسن، ترک سفیر اور امریکی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔

Load Next Story