متحدہ اپوزیشن کی کال پر کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال        

ہڑتال دہشت گردی، مہنگائی اور ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز کی عدم فراہمی پر کی جارہی ہے

ہڑتال دہشت گردی، مہنگائی اور ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز کی عدم فراہمی پر کی جارہی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد اپوزیشن جماعتیں اور تاجر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے جب کہ مرکزی انجمن تاجران نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے اپوزیشن کی جانب سے ہڑتال دہشت گردی کے حالیہ واقعات، مہنگائی اورترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے عدم اجراء کے خلاف کی گئی ہے۔
Load Next Story