پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی 19 ویں قسط ادا کردی

رواں ماہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرضے کی 3 اقساط ادا کی گئیں۔

آئی ایم ایف بورڈ کے آئندہ ماہ کے اجلاس میں پاکستان کو نیا قرضہ دینے کی منظوری دیئے جانے کی توقع ہے جس کے بعد زرمبادلہ ذخائرمیں بہتری آجائے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے سابقہ دورمیں آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضے کی 19 ویں قسط ادا کردی۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو 39 کروڑ ڈالرز کی 19 ویں قسط ادا کردی، جبکہ 20 ویں قسط 27 ستمبر کو ادا کی جائے گی، واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ رہا کیونکہ اس ماہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی 3 اقساط ادا کیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف بورڈ کے آئندہ ماہ کے اجلاس میں پاکستان کو نیا قرضہ دینے کی منظوری دیئے جانے کی توقع ہے جس کے بعد زرمبادلہ ذخائرمیں بہتری آجائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story