نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری 6 شہری زخمی
بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ دن ڈھائی بجے شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔
WASHINGTON:
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے قریب نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ دن ڈھائی بجے شروع کیا جو تاحال جاری ہے، بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نکیال اور کوٹلی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے ایک افسر سمیت کئی اہلکار اور شہری شہید ہوچکے ہیں، گزشتہ روز بھی اسی سیکٹر میں بھارتی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک مکان اور ایک گاڑی تباہ جبکہ مکان میں موجود خاتون سمیت 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے ۔