تاجر برادری کا حکومت سندھ کی گمشدگی کا اشتہار اخبارات میں چھپوانے کا اعلان
گزشتہ 10 روز میں سے صرف 6 روز کاروبار ہوا اور ہمیں 4 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، تاجر برادری
بھتہ خوری اور قتل و غارت گری سے پریشان سندھ کے تاجروں نے حکومت سندھ کی گمشدگی کا اشتہار اخبارات میں چھپوانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاجر برادری حکومت سندھ کی گمشدگی کا اشتہار اخبارات میں چھپوائے گی کیونکہ گزشتہ 5 سال سے تاجر بھتہ خوری، قتل و غارت غاری، اغوا برائے تاوان، دہشت گردی، بم دھماکوں اور تخریب کاری کے واقعات کا شکار ہیں جس سے نہ صرف ان کا بلکہ شہر اور ملک کا نقصان ہو رہا ہے لیکن پولیس اور حکومت سندھ کی جانب سے کئے گئے دعوے کارآمد ثابت نہیں ہوسکے اور حکومت سندھ کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ بازاروں میں کاروبار بند ہو گیا ہے اور ہر طرف خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، پولیس اور رینجرز بے بس اور بے اختیار نظرآتی ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔ کراچی جو کہ پورے ملک کی شہ رگ ہے میں معاشی و تجارتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں، گزشتہ 10 روز میں سے صرف 6 روز کاروبار ہوا اور ہمیں 4 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ہم تمام دروازے کھٹکھٹا چکے ہیں اور ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور آگے بھی ہمیں اندھیرا نظر آ رہا ہے، اسی لئے آخری کوشش کے طور پر ہم حکومت سندھ کی گمشدگی کا اعلان شائع کررہے ہیں شاید اسی کے بعد ہمارے مسائل پر کوئی توجہ دی جائے۔