اوم پوری کی بیوی نے ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں تشدد کی شکایت درج کرا دی

اوم پوری کی بیوی نے ایک کتاب تحریر کی تھی جس میں اپنے شوہرکے گھریلو ملازمہ سے جنسی تعلقات سے متعلق راز افشاں کئے تھے

اوم پوری اور نندیتا پوری کی شادی کو 20 سال ہو چکے ہیں اور نندیتا پوری ان کی دوسری اہلیہ ہیں ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سینئر اور پدما شری ایوارڈ یافتہ اداکار اوم پوری پر ان کی بیوی نے تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔


اوم پوری کی بیوی نندیتا پوری جو پیشے کے اعتبار سے ایک صحافی ہیں نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئےممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف شکایت درج کرادی، اوم پوری اور نندیتا پوری کی شادی کو 20 سال ہو چکے ہیں اور نندیتا پوری ان کی دوسری اہلیہ ہیں، اس سے قبل اوم پوری کی شادی سیما کپور سے ہوئی تھی۔

اوم پوری کی بیوی نے اس سے قبل ان کی زندگی پر ایک کتاب بھی تحریر کی تھی جس میں اوم پوری کے بچپن میں ان کے اپنے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ سے جنسی تعلقات کے حوالے سے راز افشاں کئے گئے تھے، کتاب میں لکھا تھا کہ اوم پوری کے 14 سال کی عمر میں اپنے گھر میں کام کرنے والی 55 سالہ ملازمہ سے جنسی تعلقات تھے اور گھر میں کام کرنے والی دوسری ملازمہ کی نہ صرف وہ محبت میں گرفتار ہوگئے بلکہ وہ اس سے شادی کی خواہش بھی رکھتے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story