شاداب خان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹاپ 14 خطرناک اسپنرز میں شامل
رواں ماہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ میں 9 ٹیموں کے 14 اسپنرز کی فہرست ترتیب دی گئی ہے
اسپنر شاداب خان کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹاپ 14 خطرناک اسپنرز میں شامل کر لیا گیا ہے۔
رواں ماہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ میں 9 ٹیموں کے 14 اسپنرز کی فہرست ترتیب دی گئی ہے، فہرست میں ویسٹ انڈیز کا کوئی اسپنر نہیں ہے جب کہ بیٹسمینوں کیلئے خطرہ بننے والے اسپنرز کی فہرست میں پاکستان کے اسپنر شاداب خان بھی شامل ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فہرست میں سب سے زیادہ افغانستان کے اسپنرز شامل ہیں، افغانستان کے راشد خان، مجیب الرحمان اور سمیع اللہ شنواری کو ورلڈ کپ کا خطرناک بولر قرار دیا گیا ہے۔ بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے بھی 2، 2 اسپنرز فہرست میں شامل ہیں جب کہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک اسپنر شامل ہے۔
واضح رہے کہ شاداب خان حال ہی میں ہیپاٹائٹس کے مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں اور انہوں نے چند روز قبل ہی ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کیا ہے۔