پاکستانیوں کی اکثریت وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی حامی
گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے سروے میں78فیصدشہریوں نے حمایت،21فیصدنے مخالفت کی
گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بھاری اکثریت78 فیصدکے خیال میں وزیراعظم نوازشریف کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے بیرونی دورے کرنے چاہیے جبکہ21 فیصدکے مطابق وزیراعظم نوازشریف کودوطرفہ تعلقات کے لیے غیرملکی دورے بالکل نہیں کرنے چاہیے۔
ایک فیصدجواب دہندگان نے کسی رائے کا اظہارنہیں کیا۔سروے کا انعقادپاکستان کے چاروںصوبوں کی دیہی اورشہری آبادی کے2640 مردوں وخواتین سے8 جولائی سے 15 جولائی تک کیاگیاگیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن نے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مددسے سروے کیا۔
سروے کے دوران جواب دہندگان سے سوال کیاگیاتھاکہ وزیراعظم نے حال ہی میں چین کادورہ کیا ان کی رائے میں وزایر اعظم نوازشریف کوآئندہ بھی دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے حوالے سے دنیاکے مختلف ممالک کے دورے کرنے چاہیے یانہیں۔