ورلڈ کپ ویسٹ انڈیزکو ’ ریٹائرڈ‘ ڈیوائن براوو کی یاد آگئی
ایمبرس، رائفر، پولارڈ،کیمپبیل، کارٹر، چیس، پائیر،ڈائورچ اور کیمو پال بھی ریزرو میں شامل
ویسٹ انڈیز نے 'ریٹائرڈ' ڈیوائن براوو کو ورلڈ کپ کیلیے اپنے ریزرو پلیئرز میں شامل کرلیا، 10 کھلاڑی کی اس فہرست میں کیرون پولارڈ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
براوو گذشتہ برس اکتوبر میں آفیشل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے، انھوں نے ستمبر 2016 کے بعد سے کسی بھی فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی نہیں کی جبکہ آخری ون ڈے انٹرنیشنل انھوں نے اکتوبر 2014 میں کھیلا تھا۔ اسی طرح پورلاڈ نے بھی اپنا آخری ایک روزہ میچ اکتوبر 2016 میں کھیلا، دونوں 12 مئی کو کھیلے گئے آئی پی ایل فائنل میں شریک تھے، جس میں پولارڈ نے ممبئی انڈینز کو ریکارڈ چوتھا ٹائٹل جتوانے میں مدد فراہم کی۔
آئرلینڈ میں کھیلی گئی ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کا آفیشل 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ اتوار سے سائوتھمپٹن میں ٹریننگ کیمپ شروع کرچکا جوکہ 23 تاریخ تک جاری رہے گا۔ دو ریزرو پلیئرز کو بھی اس کیمپ کا حصہ بنایا جارہا ہے، ٹرائنگولر سیریز میں عمدہ بیٹنگ سے متاثر کرنے والے ٹاپ آرڈر بیٹسمین سنیل ایمبرس وائرل انفیکشن کا شکار ایون لیوس کے کور اپ ہوں گے جبکہ لیفٹ آرم سیمر ریمن رائفر نیٹ پریکٹس کے دوران بولنگ یونٹ کی مدد کیلیے موجود ہوں گے۔ ایمبرس، رائفر، ڈیوائن براوو اور پولارڈ کے علاوہ ریزرو پلیئرز کی فہرست میں جان کیمپبیل، جوناتھن کارٹر، روسٹن چیس، کھیری پائیر، شین ڈائورچ اور کیمو پال شامل ہیں۔