حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے مولانا فضل الرحمن
ملک کوعالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھنے والے قوم سے وفادار نہیں ہوسکتے
مرکزی امیرجمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم کو نااہل ٹولے سے نجات دلانے کے لیے بہت جلد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
ملک کوخونخوارعالمی مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھنے والے قوم سے وفادار نہیں ہوسکتے، یہود و ہنود اور قادیانی لابی عالمی سازش کی تحت ملک پر مسلط کی گئی ہے ، وہ جے یوآئی پنجاب کے ترجمان اقبال اعوان سے اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔
مولانا امیرزمان،مولانا عبدالمالک، مولانا جمال دین اور عبدالحکیم اکبری بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔