سپریم کورٹ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم اورنج لائن کا سول ورک مکمل نہ ہوسکا

سپریم کورٹ نے 20 مئی تک منصوبے کا سول ورک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا

سپریم کورٹ نے 20 مئی تک منصوبے کا سول ورک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا . فوٹو : فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے اورنج ٹرین کے سول ورکس پر دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی مگر کام مکمل نہ ہوسکا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور پنجاب حکومت اورنج ٹرین کا سول ورک مکمل کرنے میں ناکام ہوگئی، ٹھیکیدار تاحال 100 فیصد سول ورک مکمل نہ کرسکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سپریم کورٹ سے مزید وقت لینے کے لیے اپیل کی تیاری کرنے لگی ہے، سپریم کورٹ نے 20 مئی تک منصوبے کا سول ورک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔


دورکنی بینچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن شامل تھے، حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین منصوبہ 93 اعشاریہ 5 فیصد مکمل ہوا ہے اورنج ٹرین کا سول ورکس اب اگست تک جا پہنچے گا۔

یہ پڑھیں: ڈالر کے نرخ بڑھنے سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت 340 ارب تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ سال 2015ء میں شروع ہوا تھا جس کی لاگت کا تخمینہ 160 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور دیگر عوامل کے باعث اس منصوبے کی قیمت بڑھ کر 340 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے جس میں بڑا کردار ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہے۔
Load Next Story