پی پی 150دھاندلیوں کیخلاف دھرنوں کا نوٹس تمام امیدوار کل طلب
ریٹرننگ افسرنے معاملے کے تمام پہلووں کاجائزہ نہیں لیا،معاملہ خوددیکھیں گے،جسٹس تصدق جیلانی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
الیکشن کمیشن نے 22اگست کوہونیوالے ضمنی انتخابات میں پی پی 150لاہور کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست ریٹرننگ افسرکی جانب سے مستردکرنے کے معاملے پرازخودنوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی مزیدتحقیقات کیلیے تمام فریقین کو28اگست کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔
قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے پیرکو لاہورمیں تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد عظیم کی جانب سے دائر درخواست کوریٹرننگ افسرکی جانب سے مستردکرنے کاجائزہ لیااوراپنے حکمنامے میں واضح کیاکہ کمیشن نے ریٹرننگ افسرکی جانب سے درخواست کے مستردکرنے کا جائزہ لیا۔
ریٹرننگ افسر نے درخواست گزاراورکامیاب قراردے گئے امیدارمیاںمرغوب کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعداپنے آرڈرمیں تمام پہلووں کاجائزہ نہیں لیابلکہ آرڈرمیں صرف درخواست گزارکی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو ہی ترجیح دی لہذابادی النظرمیں دیکھاجائے تو معاملے کے مزیدجائزے کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پی پی 240 ڈیرہ غازی خان کی نشست پرضمنی انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاہے۔ حلقے میں پولنگ 7 اکتوبرکوہوگی۔