پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے دی
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 15 سال بعد ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 15 سال بعد ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر میزبان ٹیم کو 245 رنز کا ہدف دیا تاہم جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
زمبابوے کی جانب سے مسکادزا اور سبانا پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے پاکستان کی تجربے کار بالنگ لائن کے خلاف ڈٹ کر بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز بنا کر زمبابوے کو بہتر پوزیشن میں لاکھڑا کیا، سبانا 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو مسکادزا نے برینڈن ٹیلر کے ساتھ مل کر اسکور کو 176 رنز تک پہنچا کر فتح کے قریب لاکھڑا کیا۔ مسکادزا 85 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے دونوں کھلاڑیوں کو سعید اجمل نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان مصباالحق نے شاندار بیٹنگ کی اور وہ 83 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کھیل کے دوران محمد حفیظ نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے، ناصر جمشید 27 اور احمد شہزاد 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے برین ویٹوری اور ٹینڈائی چٹارا نے پاکستان کے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ پروسپر اوٹسیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 85 رنز بنا کر زمبابوے کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے مسکادزا مین آف دی میچ قرار پائے۔
واضح رہے کہ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 15 سال بعد ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ زمبابوے نے 1998 میں پاکستان کو شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں شکست دی تھی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز پاکستان 0-2 سے کلین سوئپ کرچکا ہے۔