خیرپور میں بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق 30 زخمی

زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسپتال ذرائع

زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسپتال ذرائع۔ فوٹو: فائل

فیض گنج کے مقام پر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورسے کراچی جانے والی بس خیرپور میں فیض گنج کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیورسلطان احمد اوردیرکا رہائشی مسافر محمد حسن موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ 5 خواتین اور4 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story