امریکی صدر باراک اوباما کے شام پر حملے کے لئے اتحادی ممالک سے رابطے

شام کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا،اسرائیلی حکام

صدر باراک اوباما نے آسٹریلوی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا اور شام کی حکومت کو مبینہ کیمیائی حملے کا جواب دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا،وائٹ ہاؤس فوٹو: رائٹرز/فائل

KARACHI:

امریکا نے بشارالاسد حکومت کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اپنے اتحادی ممالک سے رابطے شروع کردیئے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ناقابل تردید ہیں۔



وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے آسٹریلوی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا اور شام کی حکومت کو مبینہ کیمیائی حملے کا جواب دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر 2 روز قبل برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی شام کے حوالے سے بات چیت کرچکے ہیں۔


دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ 21 اگست کو شام میں ہونے والا کیمیائی حملہ قابل مذمت ہے، بشار الاسد حکومت کیمیائی حملے کے ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ناقابل تردید ہیں۔


ادھر اسرئیل نے شام پر ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے ردعمل سے نمٹنے کے لئے تیاری مکمل کرلی ہے اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Load Next Story