ایشیا کپ ہاکی پاکستان نے چائنیز تائپے کو 13 گول سے شکست دیدی

پاکستان نے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جس کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل میں اب اس کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا

ایشیا کپ کی فاتح ٹیم آئندہ برس ہالینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کوالی فائی کرسکے گی۔ فوٹو: رائٹرز

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں چائنیز تائپے کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔


ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جارہے ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے اپنے گروپ کے آخری میچ میں ایونٹ کے کمزور ترین حریف چائینیز تائپے کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور یکے بعد دیگرے 13 گول کر ڈالے تاہم مخالف ٹیم ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی.حالیہ ایونٹ میں اب تک پاکستان نے مجموعی طور پر 24 گول کیے اور اس کے خلاف صرف ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا گیا ہے۔ چائینیز تائپے کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کو گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے اور سیمی فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لئے ایونٹ اپنے نام کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ایشیا کپ کی فاتح ٹیم ہی آئندہ برس ہالینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرسکے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story