امریکی پابندیوں سے ’’ہواوے‘‘ کے صارفین پریشانی سے دوچار
چینی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ پر پابندیوں کے نتیجے میں گوگل نے ’’ہواوے‘‘ سے ناطہ توڑ لیا
DUBAI:
امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ نے پاکستان میں چین کی معروف اسمارٹ فونز کے صارفین کو خدشات میں مبتلا کر دیا۔
امریکا کی جانب سے چینی ٹیلی کام کمپنی ''ہواوے'' پر پابندیوں کے نتیجے میں گوگل نے ہواوے سے ناطہ توڑ لیا ہے، امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی ہواوے کو بنیادی پرزہ جات فراہم کرنے سے ہاتھ کھڑے کر لیے ہیں، امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد ہواوے اینڈرائڈ سسٹم بھی استعمال نہیں کر سکے گی۔
پاکستان میں ہواوے تیزی سے ابھرنے والا مقبول برانڈ ہے، اعداد و شمار فراہم کرنے والی گلوبل ویب سائٹ statcounter کے مطابق ہواوے پاکستان کا دوسرا مقبول برانڈ ہے جس کا مارکیٹ شیئر مسلسل بڑھ رہا ہے، امریکا کی پابندیوں کے بعد ہواوے استعمال کرنے والے صارفین پریشانی سے دوچار ہیں، اینڈرائڈ اور گوگل کے بغیر پاکستان میں اسمارٹ فونز کے استعمال کا تصور مشکل ہے کیونکہ پاکستان میں اینڈرائڈ سسٹم استعمال کرنے والے فونز کا مارکیٹ شیئر 92.7 فیصد اور آئی او ایس کا شیئر 3.79 فیصد ہے۔
موبائل ڈیلرز کے مطابق امریکا چین تجارتی جنگ سے پاکستان میں چینی برانڈ ہواوے اور اونر کی فروخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم ہواوے کے پاکستان میں ترجمان اسامہ شوکت نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے ہواوے کی بعد از فروخت سیکیورٹی اپ ڈیٹ خدمات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر مرتب نہیں ہوں گے، ہواوے نہ صرف پہلے سے زیر استعمال بلکہ اگست 2019 تک مارکیٹ میں آنے والے ہواوے اور آنر کے تمام اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ صارفین کو سیکیورٹی اپڈیٹ اور بعد از فروخت کی سروسز فراہم کرتا رہے گا، یہ سروس تمام فروخت کی جانے والی ڈیوائسز اور پوری دنیا میں موجود اسٹاک پر فراہم کی جائے گی جن میں پاکستان بھی شامل ہے، ہواوے ایک محفوظ اور پائیدار سافٹ ویئر ایکوسسٹم بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کو ایک بہترین تجربہ فراہم کر سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہواوے فونز صارفین گوگل پلے اور جی میل سمیت دیگر گوگل سروسز سے استفادہ کرتے رہیں گے اور ان کے فونز اینڈرائڈ اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے، ہواوے کے صارفین اپنی گوگل ایپلی کیشنز بھی معمول کے مطابق اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں حتی کہ ایسے صارفین جنہیں اپنے فون کی فیکٹری سیٹنگ ری سیٹ کرنا پڑے وہ بھی ری سیٹ کے بعد اینڈائرڈ اور گوگل استعمال کر سکیں گے۔