متنازعہ موضوع کے باعث فلم ’’مدراس کیفے‘‘ کی برطانیہ اور کینیڈا میں نمائش روک دی گئی
تامل گروپوں کی جانب سے حملوں کے خطرے کے باعث برطانیہ اورکینیڈا میں سینما گھروں کے مالکان فلم کی نمائش سے پیچھے ہٹ گئے
تامل گروپوں کے احتجاج کے باعث جان ابراہم کی فلم ''مدراس کیفے'' کی برطانیہ اور کینیڈا کے مختلف سینما گھروں میں نمائش روک دی گئی جب کہ فلم کو بھارتی شہر چنائے میں بھی نمائش کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔
تامل گروپوں کی جانب سے برطانیہ کے مختلف سینما گھروں کے باہر فلم کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کے بعد ان گروپوں کی جانب سے حملوں کے خطرے کے پیش نظر سینما گھرمالکان فلم کی نمائش سے پیچھے ہٹ گئے، احتجاج کے باعث لندن سمیت برطانیہ میں فلم کی نمائش روک دی گئی جب کہ کینیڈا کے بھی سینما گھروں میں فلم کی نمائش نہیں کی گئی۔
دوسری جانب بھارت میں فلم کو مرکزی فلم سنسربورڈ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا تاہم چنائے کے سینما گھروں میں فلم نمائش کے لئے پیش نہیں کی گئی۔
فلم مدراس کیفے میں تامل ٹائیگرز کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر دکھایا گیا ہے جو سری لنکا کی حکومت کے خلاف کئی سالوں تک جنگ لڑتے رہے، فلم میں 1991 میں تامل ٹائیگرز کی جانب سے بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کا واقعہ بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم میں جان ابراہم نے بھارتی فوج کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جو تامل ٹائیگرز کے گروہ کو ختم کرنے کے لئے سری لنکا جاتا ہے۔