انتہا پسندی اور دہشت گردی اسلامی تعلیمات کیخلاف ہیں

مذہبی منافقت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے زیر صدارت مختلف مکاتب فکر کے علماکے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں ، ان سرگرمیوں میں ملوث عناصر اسلام اورپاکستان کے خیر خواہ نہیں۔ فوٹو :فائل

RIO DE JANEIRO:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے زیر صدارت مختلف مکاتب فکر کے علماکے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں ، ان سرگرمیوں میں ملوث عناصر اسلام اور مسلمانوں اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں،گورنر ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر نوشاد شیخ، ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل رضوان اللہ، سیکریٹری داخلہ رضوان میمن ، آئی جی پولیس فیاض لغاری، کمشنر کراچی روشن شیخ اور دیگر حکام نے شرکت کی،


علمائے کرام میں مفتی منیب الرحمن، مفتی محمد نعیم، علامہ عباس کمیلی، حافظ محمد سلفی، مفتی ماج ، مولانا عزیز الرحمن ، مفتی جنید، مولانا عبدالکریم عابد، شاہد غوری، یعقوب عطاری، شاہل عطاری، حاجی محمد حنیف طیب، مولانا احمد حسن، علامہ فرقان حیدرعابدی،شبر رضا، علامہ شبیر الحسن طاہری،صدیق راٹھور، مولانا اسعد تھانوی اور مولانا تنویر الحق تھانوی شامل تھے،

اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کی جانب سے ہر موقع پر اتحاد و یکجہتی کیلیے آگے بڑھ کر کوشش کرنے اور علمائے کرام اور مذہبی رہنمائوں سے رابطے کو سراہا گیا،تمام علما نے اجلاس کے تو سط سے اس عزم کا اظہار کیا کہ مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ لا ئحہ عمل اختیار کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
Load Next Story