سیف کی بیٹی سارہ خان آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کریں گی
سارہ کو یونیورسٹی کی تعلیم ختم کرنے کے بعد فلموں میں آنا چاہیے، سیف علی خان
بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کے والد نواب منصور علی خان پٹودی جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان بھی رہے ،آکسفورڈ میں فرانسیسی اور عربی سیکھنے گئے جب کہ ان کے صاحبزادے اور موجودہ نواب پٹودی صف اول کے اداکار سیف علی خان آکسفورڈ کے ونچسٹر کالج میں زیر تعلیم رہے۔
اب سیف علی خان چاہتے ہیں کہ ان کی صاحبزادی سارہ خان آکسفورڈ کے شہرہ آفاق لا کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کریں۔صاحبزادی کے سلسلے میں سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ اس بات پر متفق ہیں کہ ان کی بیٹی سارہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی وڈ میں اپنا کیریئر شروع کرے تاہم اب سیف علی خان کی خواہش ہے کہ سارہ خان خاندانی روایت نبھانے کے لیے آکسفورڈ جائیں-
معلوم ہوا ہے کہ سیف علی خان جب امریکا میں تھے تو انھیں معلوم ہوا ہے کہ سارہ نے اپنی پہلی فلم کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے وہ خاصے پریشان ہو گئے تھے نواب بیٹی کے فلمی دنیا میں داخلے کے خلاف نہیں ان کا کہنا ہے وہ ابھی محض 16 سال کی ہیں اور انھیں یونیورسٹی کی تعلیم ختم کرنے کے بعد فلموں میں آنا چاہیے۔