کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 86.18 ملین روپے ہے، ترجمان کوسٹ گارڈ

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 86.18 ملین روپے ہے، ترجمان کوسٹ گارڈ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان میں کارروائی کے دوران کوسٹ گارڈز نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔


ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق گوادر کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، چیکنگ کے دوران مشکوک ڈمپر میں بجری کے نیچے چھپائی گئی 1,750 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات اور ڈمپر ٹرک کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 86.18 ملین روپے کے لگ بھگ ہے جب کہ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی۔
Load Next Story