نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز سمیت ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات
کارکنوں نے مریم نواز کا پُرجوش استقبال کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
نیب ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز سمیت ن لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیگی کارکنان بھی اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے جیل کے باہر جمع ہوئے اور آنے والے رہنماؤں کا استقبال کیا۔
نواز شریف سے ملنے ان کی صاحب زادی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کوٹ لکھپت جیل پہنچیں تو کارکنوں نے ان کا پُرجوش استقبال کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ملکی حالات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانیوالے نوازشریف پابندسلاسل ہیں، حکومت کی غلط پالیسیوں سے ڈالر اوپر جارہا ہے، اسٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف کو بٹھادیا گیا ہے، نالائق وزیراعظم اورملک ساتھ نہیں چل سکتے، میاں صاحب نےمیثاق معیشت کا کہا تو این آراو کا الزام لگادیا، بلاول نے ساتھ دینے کا کہا تو ان پربھی الزام لگادیا گیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔