قومی بیڈمنٹن رینکنگ جاری مراد علی اور ماحور شہزاد پہلے نمبر پر

مینز ڈبلز میں عتیق چوہدری اور راجہ حسنین اور ویمنز ڈبلز میں صائمہ وقاص اور غزالہ صدیق پہلے نمبر پر ہیں

مینز ڈبلز میں عتیق چوہدری اور راجہ حسنین اور ویمنز ڈبلز میں صائمہ وقاص اور غزالہ صدیق پہلے نمبر پر ہیں (فوٹو: فائل)

پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے تازہ رینکنگ جاری کردی جس میں خواتین میں ماحور شہزاد بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ مردوں میں مراد علی سرفہرست ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی رینکنگ میں ٹاپ 200 رینکنگ پر براجمان ماحور شہزاد کا پاکستان میں بھی بدستور راج ہے اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی طرف سے جاری تازہ ترین رینکنگ میں ماحور شہزاد ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔


کراچی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ماحور شہزاد اپنے کیریئر میں ا18 کامیابیاں سمیٹنے میں کامیاب رہی ہیں اور وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں ٹاپ 200 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔تازہ رینکنگ میں ماحور شہزاد پہلے نمبر پر ہیں جب کہ غزالہ صدیق کی دوسری اور سہرا اکرم کی تیسری پوزیشن ہے۔

ویمنز ڈبلز میں صائمہ وقاص اور غزالہ صدیق پہلے، ہما جاوید اور سہرا اکرم دوسرے اور ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر پر مشتمل جوڑی تیسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح مردوں میں مراد علی پہلے، علی مہدی دوسرے اور اویس زاہد تیسری نمبر پر ہیں جب کہ مینز ڈبلز میں عتیق چوہدری اور راجہ حسنین کی پہلی، عظیم سرور اور کاشف سلہری کی دوسری اور اویس زاہد اور راجہ ذوالقرنین کی تیسری پوزیشن ہے۔
Load Next Story