برٹش ایئرویز جون سے پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کریگی
برٹش ایئرویزنے 11 سال بعد پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
برٹش ایئرویز جون سے پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن کا آغازکرے گی جب کہ پہلی پرواز3 جون کو لندن ہتھروایئر پورٹس سے مسافروں کو لے کراسلام آبادآئے گی۔
برٹش ایئرویزنے 11 سال بعد پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اپنے جاری ٹویٹر پیغام میں برٹش ایئر ویزکی جانب سے پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ برٹش ایئرویز 11 سال بعد اپنی فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں جو جون میں شروع کیا جائے گا۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ برٹش ایئر ویز ابتدائی طور پر اسلام آباد سے ہفتہ وار 3 پروازیں چلانے کی خواہشمند ہے۔ مسافروں کو لے کر برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3 جون کو صبح 9 بجے لندن سے اسلام آباد آئے گی اور 2گھنٹے بعداسلام آباد سے لندن کیلیے روانہ ہوگی۔
برٹش ایئر ویز انتظامیہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پرفلائٹ آپریشن کا بحالی اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ برٹش ایئر ویز نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔