مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کوکالے قوانین تحفظ فراہم کررہے ہیں ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل مسئلہ کشمیراورفلسطین کے حل کیلیے متحرک ہو، ملیحہ لودھی کا مطالبہ

مقبوضہ وادی میں خواتین بھی تشدد سے محفوظ نہیں، ملیحہ لودھی: فوٹو: فائل

ABBOTTABAD:
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی قدروں کی مسلسل پامالی دیکھ رہے ہیں۔


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب میں ارکان کے سامنے بھارتی جبر کے ثبوت پیش کیے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم ڈھائے جارہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی قدروں کی مسلسل پامالی دیکھ رہے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم وبربریت کوکالے قوانین تحفظ فراہم کررہے ہیں، مقبوضہ وادی میں خواتین بھی تشدد سے محفوظ نہیں، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیراورفلسطین کے حل کیلیے متحرک ہوں کیونکہ بے گناہ کشمیریوں کوتشدد سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Load Next Story