چیرمین نیب کے خلاف ویڈیو اسکینڈل میں منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف
یہ گروہ لوگوں سے اب تک کروڑوں کا فراڈ کرچکا ہے، سردار اعظم رشید
چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف ویڈیو اسکینڈل میں منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس گروہ کے ہاتھوں متاثرہ افراد سردار اعظم رشید، صبا حامد، شمشاد جہان نے انکشاف کیا کہ چیرمین نیب کی وڈیو بنانے والے گروہ کے کارندے طیبہ گل اور اس کا خاوند فاروق نول ہیں، گروہ میں خواتین سمیت پولیس، آئی بی، سی آئی اے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے افسران ملوث ہیں۔ یہ گروہ اغوا، زمینوں پر قبضے اور جعلی ویزا پر بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے ہیں۔
سردار اعظم رشید نے کہا کہ یہ گروہ لوگوں سے اب تک کروڑوں کا فراڈ کرچکا ہے، اس کے بعد متاثرہ افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوا کر بلیک میل کرتے ہیں، پھر ان کے بچوں کو اغوا کرکے ڈرا کر ماہانہ بنیادوں پر لاکھوں روپے ہتھیاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی احتساب بیورو کی نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب سے متعلق خبر کی تردید
متاثرین نے بتایا کہ طیبہ گل اور فاروق کے پاس جدید سسٹم ہے جو واٹس ایپ ویڈیوز بناتے ہیں اور لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں، چیرمین نیب کی وڈیو جعلی ہے اور انہیں ٹریپ کیا گیا، اس گروہ کے مختلف سیاستدانوں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی نے چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو اور غیر اخلاقی گفتگو نشر کی تھی تاہم بعدازاں اس پر معافی مانگ لی۔ نیب نے نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، اور پراپیگنڈا قرار دیا۔