انڈر19 کرکٹ ٹیم کی سرزنش کی جائیگی چیئرمین پی سی بی
پریمیئر لیگ آئندہ برس مارچ میں منعقد ہوسکتی ہے، غیرملکی پلیئرز کو بلائیںگے، ذکا اشرف
KARACHI:
پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہماری ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے مگر ہماری ٹیم بھی کسی سے کم نہیں ہے اور تمام کھلاڑی سیریز جیتنے کیلیے پرجوش ہیں، بورڈ چیف نے کہا کہ ہم نے ہمت نہیں ہاری اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، بدترین کارکردگی پر قومی انڈر 19 ٹیم کی سرزنش ہوگی۔ وہ گذشتہ روز ملتان اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،
انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے ہم نے سب سے پہلے بنگلہ دیش کو اپنے ملک میں آنے کی دعوت دی اس کے بعد ہم نے ہر بورڈ کے سربراہ سے الگ الگ ملاقات کی آئی سی سی نے بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوشش کو سراہا۔تین ماہ کے مذاکرات کے بھارتی بورڈ نے سیریز کے انعقاد کا اعلان کردیا اب پاکستانی ٹیم دسمبر میں بھارت جائے گی،مجھے امید ہے یہ معاملہ آگے چلے گا برف پگھل چکی ہے ،امید ہے انٹر نیشنل کرکٹ جلد بحال ہوگی، پریمیئر لیگ کے لیے انتظامات شروع ہیں، ابھی اس کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے ہم اسے نومبر میں شروع کرنا چاہتے تھے مگر اس کا کام بہت زیادہ ہے پاکستان میں پہلی مرتبہ ہم لیگ میچز کی طرف جارہے ہیں ایسا لگ رہا ہے یہ ایونٹ مارچ 2013 سے کھیلا جائیگا،
جس میں ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنائیں گے، چیئرمین بورڈ نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی بدترین شکست پر میں بھی قوم کے دوسرے افراد کی طرح افسردہ ہوں بہت دکھ ہوا ہے۔ یقیناً وہاں پر کچھ غلطیاں ہوئی ہیں ہماری ٹیم بہت اچھی جارہی تھی۔ بورڈ نے ٹیم کو ایک ماہ پہلے بھیج دیا تھا تاکہ وہاں کے ماحول میں ایڈجسٹ ہو جائے اس دوران اس نے آسٹریلیا کو سیریز بھی ہرائی۔ بورڈ کا رول تو بہت سپورٹنگ تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے۔ بھارت جیت گیا ہم اسے بھی مبارکباد دیتے ہیں، عامر کی ٹیم میں واپسی کیلیے آئی سی سی کے لائحہ عمل کے مطابق پروگرام بنائیں گے۔