عافیہ کی واپسی میری اولین ترجیح ہوگی ممنون حسین
پوری کوشش کرونگا عافیہ جلدبچوں کے درمیان موجودہوں،نومنتخب صدرکا عصمت صدیقی کوفون
نومنتخب صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد میری سب سے اولین ترجیح ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی ہوگی اور اس سلسلے میں ایوانِ صدر سے میں اپنا بھر پور اثر و رسوخ استعمال کروں گا۔
وہ فون پر ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے عافیہ کی والدہ کی صحت وخیریت دریافت کی اور انھیںبھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیںنومنتخب صدرممنون حسین سے اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں سابق گورنر سندھ بیرسٹرکمال اظفر،علی احمد چانڈیوکی قیادت میںضلع بدین کے وفد ،غلام مصطفٰی شاہ کی قیادت میں نوابشاہ کے وفد اور منظور مغل کی قیادت میںنوشہروفیروزکے وفد نے نومنتخب صدر مملکت سے ملاقات کی اور انھیں صدر پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کیں۔کراچی میں متعین بحرین اورکویتی قونصل جنرلز نے بھی نومنتخب صدر سے ملاقات کی۔
دریں اثنااکیڈمی ادبیات پاکستان کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آغا نور محمد پٹھان کی سربراہی میں اردو اورسندھی زبان کے شاعروں کے2 مختلف وفود نے بھی نو منتخب صدرممنون حسین سے ملاقات کی اورانھیں پاکستان کا صدر منتخب ہونے پردلی مبارکباد پیش کی۔ وفد میں محترمہ فاطمہ ثریا بجیا، ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی، انور شعور، ڈاکٹر رئوف پاریکھ، محترمہ فردوس حیدر، اسد محمد خان، عقیل احمد فضا اعظمی، طاہر آفریدی، امداد حسینی، پروفیسر سحر امداد، ممتاز مہر، نور احمد، رکھیّل مورائی، یوسف سندھی،کھتری عصمت علی پٹیل، کمال جامڑو اور یاسر قاضی شامل تھے۔ عافیہ موومنٹ انفارمیشن سیل سے جاری اعلامیے کے مطا بق ممنون حسین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ قومی ہے ، پوری کوشش کروں گا کہ ڈاکٹر عافیہ بہت جلد اپنی بوڑھی والدہ اورمعصوم بچوں کے درمیان موجود ہوں ۔