این اے125میں دھاندلی پی ٹی آئی کی پٹیشن سماعت کیلیے منظور
الیکشن ٹریبونل نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت تمام امیدواروں کوآج طلب کر لیا
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے125میں دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت تمام امیدواروں کوآج طلب کر لیا۔
تحریک انصاف کے امیدوارحامد خان کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ مسلم لیگ(ن)کے امیدوارخواجہ سعدرفیق دھاندلی سے کامیاب ہوئے، اگر ووٹوں کی نادراکے ذریعے گنتی دوبارہ کروائی جائے توحقائق موجودہ نتائج کے برعکس ہوں گے لیکن ریٹرننگ آفیسرنے یہ درخواست خارج کردی۔
دوسری جانب تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی الیکشن ٹریبونل کو درخواست دی ہے کہ لاہور سے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں بھی اْن کے مخالف اْمیدوار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی، جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے جس کے واضح ثبوت موجود ہیںجبکہ مختلف پولنگ اسٹیشن کے نتائج بھی تبدیل کیے گئے، درخواست کی باقاعدہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔