پشاور موبائل کورٹ میں 30 مقدمات کی سماعت 28 نمٹادیے
کورٹس کیساتھ مصالحتی ممبران ہونگے، مسئلہ وہیں حل کیا جائیگا،ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی
PESHAWAR:
پاکستان کی تاریخ کی پہلی موبائل کورٹ نے اپنے پہلے کیمپ کورٹ میں 30مقدمات میںسے 28نمٹادیے جس میں 4سول جبکہ24فوجداری مقدمات شامل ہیں۔
ان میں منشیات رکھنے اورآوارہ گردی کے الزام میںگرفتارملزمان کیخلاف دائرمقدمات،غیرقانونی طور پرمقیم5افغان شہریوںکو14فارن ایکٹ کے تحت دائر مقدمات کی سماعت ہوئی،گزشتہ روز پاکستانی تاریخ کی پہلی موبائل کورٹ نے پی ڈی اے بلڈنگ میں موبائل کورٹ سیشن لگایا۔
اس موقع پر موبائل کورٹ کے جج فضل ودودنے سماعت کی جبکہ ان مقدمات کی پیروی کیلیے سرکارکی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرمحمداکرام اور پبلک پراسیکیوٹر قیصرشاہ، فرینڈزآف کورٹ بشر نوید ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے،ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی خیبرپختونخواحیات علیشاہ اورڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شیبرخان کی جانب سے مشترکہ طور پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی،حیات علیشاہ نے بتایاکہ موبائل کورٹ کے قیام کامقصدانصاف کی فراہمی گھروںکی دہلیزپرممکن بناناہے ۔
https://www.dailymotion.com/video/x13sly0_the-county-s-first-mobile-court-decided-28-cases_auto