بھارتی ریاست گجرات میں عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

عمارت گرنے كے وقت اس میں 15 سے 20 افراد موجود تھے جن میں سے 8 کو ملبے سے نکال لیا گیا، حکام

فوری طور پر عمارت گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے، حکام فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈوڈارا میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


حكام کے مطابق 4 منزلہ عمارت میں كل 14 فلیٹس تھے اور جس وقت عمارت گری اس میں 15 سے 20 افراد موجود تھے جن میں سے 8 افراد کو ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کے بعد نکال لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر عمارت گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے كہ بھارت میں گزشتہ ماہ جنوبی شہر سكندر آباد میں بھی ہوٹل كی عمارت گرنے سے 13 افراد ہلاک جبكہ 17 زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story