مصباح الحق رواں سال ون ڈے كركٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

سب سےزیادہ رنزبنانے والوں میں دوسرا نام سری لنکا کےکمارسنگاکارا کا ہےجنہوں نے17میچوں میں 73.58 كی اوسط سے 883 رنزبنائے

مصباح الحق نے رواں سال اب تک 19 ون ڈے میچ کھیلے جس میں انہوں نے 63.64 کی اوسط سے 891 رنز بنائے فوٹو: فائل

پاكستان كركٹ ٹیم كے كپتان مصباح الحق رواں سال ون ڈے كركٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔


مصباح الحق نے رواں سال اب تک 19 ون ڈے میچ کھیلے جس میں انہوں نے 63.64 کی اوسط سے 891 رنز بنائے جن میں 10 نصف سنچریاں شامل ہیں، پاکستانی کپتان کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرا نام سری لنکا کے کمار سنگاکارا کا ہے جنہوں نے رواں سال 17 میچوں میں 73.58 كی اوسط سے 883 رنز بنائے ہیں جب کہ تیسرا نام بھی سری لنکا ہی کے تلکارتنے دلشان کا ہے جو اب تک 17 میچوں میں 789 رنز بنا چکے ہیں، بھارت کے نئے ابھرتے ہوئے بلے باز شیکھر دھون 14 میچوں میں 707 رنز بنا کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
Load Next Story