حکومت نے ٹی وی لائسنس فیس میں41 فیصد اضافہ کردیا
ٹی وی لائسنسن فیس کو 35 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کردیا گیا ہے۔
حکومت نے کسی قسم کی پیشگی اطلاع کے بغیر ہی ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 41 فیصد اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے بجلی کے صارفین سے بالواسطہ طریقے سے ٹی وی لائسنس فیس کی وصولی کی جارہی ہے، جسے موجودہ حکومت نے 35 روپے سے بڑھا کر 60 روپے تک کردیا ہے۔
دوسری جانب لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے محصولات سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ٹی وی لائنسن فیس سمیت تمام قسم کے ٹیکسوں کو صارفین کے بلوں میں حکومتی احکامات کے مطابق شامل کیا جاتا ہےاور ادائیگی پر اس رقم کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیا جاتا ہے۔