لاہور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ سید ارشد علی شاہ جاں بحق
مصری شاہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایڈووکیٹ سید ارشد علی شاہ کو قتل کر دیا۔
سید ارشد علی شاہ ایڈووکیٹ فیروزوالا کچہری میں پریکٹس کرتےتھے، ریلوے اسٹیشن کےقریب دو موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، سید ارشد علی شاہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔