عزت اگر عہدوں سے ملتی تو آج نالائق اعظم کی عزت ہوتی مریم نواز

کامیابی کا انحصار کسی عہدے پر نہیں بلکہ نظریے اور عوام کے دلوں میں جگہ بنانے پر ہوتا ہے

ووٹ چوری کرکے آنے والے جعلی اعظم اور ووٹ کی طاقت سے آنے والے عوامی وزیراعظم کہلاتے ہیں (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیا نیب بلٹ پروف گاڑیوں کا کیس جعلی وزیراعظم عمران خان پر بھی بنائے گی؟ یا ان کے بھی عہدے سے اترنے کا انتظار کرے گی؟ عزت اگر عہدوں سے ملتی تو آج نالائق اعظم کی عزت ہوتی۔




مریم نواز نے کہا کہ کامیابی کا انحصار کسی عہدے پر نہیں بلکہ نظریے اور عوام کے دلوں میں جگہ بنانے پر ہوتا ہے، عزت اگر عہدوں سے ملتی تو آج نالائق اعظم کی بھی عزت ہوتی اور وہ سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہوتا، ووٹ چوری کرکے آنے والے جعلی اعظم اور ووٹ کی طاقت سے آنے والے عوامی وزیراعظم کہلاتے ہیں۔


یہ پڑھیں: سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال؛ نیب کی نواز شریف سے تفتیش


مریم نواز نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نوازشریف سے ڈھائی گھنٹے تفتیش، خیبر پختون خوا حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود حکومت کے ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کرنے والا جعلیِ اعظم قانون سے بالاتر؟ اب صرف نواز شریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی انہیں ووٹ نے دلائی تھی۔
Load Next Story