سرجانی ٹائون سے 5ملزمان گرفتاربھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد

ایس آئی یو کی کارروائی، قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے.

ایس آئی یو کی کارروائی، قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے. فائل فوٹو

PESHAWAR:
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سرجانی ٹائون کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ، ملزمان قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔


تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ خرم وارث کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب ملزمان موجود ہیں جس پر انھوں نے انسپکٹر سرفراز کی نگرانی میں سب انسپکٹر خورشید اور عمران گجر پر مشتمل ایک پولیس پارٹی تشکیل دی جس نے سرجانی ٹائون کے علاقے گلشن نور نزد لیاری ایکسپریس وے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 ملزمان نعمان رشید عرف مانی ، محمد عمران عرف ون ٹو فائیو ، عامر اقبال ، مالک محمد عمران عرف بم ، عدنان عرف فائٹر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ایک رپیٹر اور 4 ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے ، خرم وارث نے بتایا کہ ملزمان پر 35 سے زائد مختلف مقدمات بھی درج ہیں جبکہ ملزمان پولیس کو قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں جن کی روشنی میں ایس آئی یو پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
Load Next Story