وقار ذکا نوجوانوں کے ذہن تباہ کرنے پر شرمندہ معافی کے طلب گار
میں نے ایسا مواد پوسٹ کیا جس نے نوجوانوں کے دماغ کو تباہ کیا، وقار ذکا
رئیلیٹی شو کے میزبان وقار ذکا نے نوجوانوں کے ذہن تباہ کرنے اوران کے ساتھ براسلوک کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے معافی طلب کی ہے۔
وقار ذکا اپنے رئیلیٹی شو ''لِونگ آن دی ایج''کے باعث ہمیشہ ہی تنازعے کا شکار رہے ہیں، شو کے دوران وقار ذکا کئی بار لوگوں پر چلائے بھی ہیں اور ان کی بے عزتی کرتے ہوئے انہیں باہر جانے کا بھی کہا ہے ان کے رویے سے بہت سے لوگ ان سے نالاں نظر آتے ہیں۔
یہ سچ ہے کہ وقار ذکا کے اس رویے نے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا اور اب اچانک ذکا کو احساس ہوا ہے کہ ان کا شو میں حصہ لینے والے افراد کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ اچانک وہ اپنے کیے پر پچھتانے لگے ہیں اور اپنے رویے پر شرمندہ ہوتے ہوئے معافی کے طلبگار ہیں۔
وقار ذکا نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ خداسے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہوئے کہہ رہے ہیں ''میں نے ایسا مواد پوسٹ کیا جس نے نوجوانوں کے دماغ کو تباہ کیا، اپنے شو ''لِونگ آن دی ایج'' میں میں نے لوگوں کے ساتھ بہت برا رویہ اختیار کیا جس کا مجھے پچھتاوا ہے، امید کرتاہوں وہ تمام لوگ جنہوں نے میرا غصہ جھیلا وہ مجھے معاف کردیں۔
انہوں نے اللہ سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا میری مدد کر ایسا مواد تیار کرنے میں جس سے لوگوں کی مدد ہو، اور میں حکومت پر سائنس کے مضامین نصاب میں شامل کرنے پر زور دے سکوں جس سے پاکستان اگلی اسپیس پاور بن کر ابھرے۔'' اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھوں کو دعا کے انداز میں اٹھائے ہوئے ہیں۔