بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ آنے پر حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے، ایف آئی اے

منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ آنے پر حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے، ایف آئی اے فوٹو:فائل

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر مقدمہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 19 جولائی کو اے ٹی سی اسلام آباد میں ہوگی۔


سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد انسدادِ دہشتگردی کی عدالت منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ایف آئی اے نے محکمہ داخلہ کو کیس منتقلی سے متعلق خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے، کیونکہ کیس کا فیصلہ آنے پر حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے اور کراچی میں کیس کی پیروی کرنے والے سرکاری وکلا بھی دباؤ میں ہیں۔

بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، بابرغوری، طارق میر، خواجہ ریحان منصور، سہیل منصور و دیگر مفرور ہیں۔ ملزمان پر خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
Load Next Story