یونس خان کے بعد محمد یوسف بھی پی سی بی حکام کے رویے سے ناخوش

انڈر 19 کی کوچنگ کے لیے چیئرمین احسان مانی کے ساتھ محمد یوسف کی حتمی میٹنگ میں بات آگے نہ بڑھ سکی

محمدیوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کے خواہش مند تھے فوٹو: فائل

WASHINGTON:
یونس خان کے بعد محمد یوسف بھی پی سی بی حکام کے رویے سے ناخوش ہیں اور اب وہ انڈر 19 کی کوچنگ کے بجائے ورلڈ کپ میچز پر تبصرے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمدیوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کے خواہش مند تھے تاہم پی سی بی نے انہیں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی آفر کی تھی جس کو انہوں نے قبول کرلیا تھا، محمد یوسف کو ایک سال کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داریاں سونپنے کی تجویز تھی، اس حوالے سے ابتدائی بات چیت میں مالی معاملات بھی طے پاگئے تھے۔


اطلاعات کے مطابق ایم ڈی وسیم خان بھی محمد یوسف کے تجربے سے استفادہ کرنے کے حق میں تھے لیکن چیئرمین احسان مانی کے ساتھ ان کی حتمی میٹنگ میں بات آگے نہ بڑھ سکی۔

کرکٹ بورڈ حکام اس سے پہلے سابق کپتان یونس خان کے ساتھ بھی ایسا ہاتھ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی حکام نے محمدیوسف کے ساتھ بات چیت ختم ہونے کی تصدیق کرکے مزید کسی تبصرے سے گریز کیاہے۔
Load Next Story