عثمان خواجہ کی عمدہ فارم نے آسٹریلوی کوچ کو مشکل میں ڈال دیا
کوچ اوپننگ کے لیے کپتان ایرون فنچ کے ساتھ ڈیوڈ وارنر کو بھیجنا چاہتے ہیں۔
عثمان خواجہ کی عمدہ فارم نے آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کو مشکل میں ڈال دیا۔
آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کو ہفتے کے روز افغانستان سے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے ابتدائی معرکے کے لیے موزوں الیون کی تشکیل میں پریشانی کا سامنا ہے،کوچ اوپننگ کے لیے کپتان ایرون فنچ کے ساتھ ڈیوڈ وارنر کو بھیجنا چاہتے ہیں، تیسرے نمبر پر عثمان خواجہ کو کھلانے کی صورت میں انھیں ایک اور ماہر بیٹسمین شان مارش کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ عثمان نے سری لنکا کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بطور اوپنر 89 رنز بناکر ٹیم کی 5 وکٹ سے فتح میں اہم کردار ادا کیا، ڈیوڈ وارنر کو اس مقابلے میں آرام دیا گیا تھا۔
دوسری جانب عثمان خواجہ نے کہاکہ میں بطور اوپنر اپنی جگہ محفوظ بنانے کے لیے پریشان نہیں بلکہ ہم سب کا مقصد صرف کامیابی حاصل کرنا ہے، ہم فتوحات کا سلسلہ میگا ایونٹ میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔