18 ویں ترمیم پر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا سینیٹ میں احتجاج
بحث کرائی جائے،بزنجو،تحریک لائی جائے،چیئرمین، محکموں کی منتقلی یقینی بنائینگے،ظفرالحق
KARACHI:
سینیٹ میں ارکان نے18 ویں ترمیم پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پرایوان میں بحث کرائی جائے۔
بدھ کو ایوان بالاکااجلاس 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اس دوران حکومتی بینچوں پر ایک اور اپوزیشن بینچوں پر 2 ارکان موجود تھے ، تلاوت قرآن پاک کے اختتام تک بلیغ الرحمن ، ایم حمزہ اور رضاربانی تشریف لے آئے۔ وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر صغریٰ امام کے سوال پر وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڈ نے ایوان کو بتایا کہ ہیپاٹائٹس کنٹرول کا پروگرام صوبوں کو منتقل کیا جاچکا ہے ، عالمی معاہدوں کے باعث کچھ محکمے وفاق نے اپنے پاس رکھے ہیں کیونکہ عالمی وعدوں کیلیے جوابدہ وفاق ہے ۔
اس پر اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے تحت صحت اورتعلیم کے شعبے صوبوں کو منتقل ہوگیا ہے لیکن وفاق اپنے زیراہتمام پروگرام چلارہا ہے جو غیرآئینی ہے،آئین پر ڈرون حملے بند کئے جائیں۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہاکہ مختلف محکموں کی صوبوں کو منتقلی کو یقینی بنایا جائیگا، جہانگیر بدر کی سربراہی میں کمیٹی نگرانی کررہی ہے۔