تحریک انصاف کا قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت

خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات 2 جولائی کو ہوں گے، فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

حکمران جماعت تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جبکہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔


خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں کے لیے انتخابات 2 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پی کے 100 باجوڑ سے انور زیب، پی کے 101 باجوڑ سے اجمل خان، پی کے 102 باجوڑ سے حیمد الرحمان ، پی کے 103 مہمند سے رحم شاہ، پی کے 104 سے محمد اسرار، پی کے 105 خیبر سے شاہد حسین، پی کے 106خیبر سے امیر محمد خان اور پی کے 107 خیبر سے محمد زبیر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے کرم سے 108 شاہد خان، پی کے 109 کرم سے سید اقبال، پی کے 110 اورکزئی سے حنیف حسین ، پی کے 111 شمالی وزیرستان سے محمد اقبال، پی کے 112 جنوبی وزیرستان سے اورنگزیب، پی کے 113 جنوبی وزیرستان سے افسر خان جب کہ پی کے 114 جنوبی وزیرستان نصیر اللہ اور پی کے 115 ایف آر سے عبدالرحمان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
Load Next Story