خواجہ سرا اور خواتین کے کردار ادا کرنے والے پاکستانی مرد فنکار
کئی پاکستانی مرداداکار خواتین کا روپ دھار کر بہترین کرداراداکرچکے ہیں جنہیں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تھی
پاکستان کے باصلاحیت اداکار زاہد احمد کے نئے ڈرامے''عشق زہے نصیب'' میں ان کے کردار سمیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں ڈرامے میں زاہد احمد پہلی بار دوہری شخصیت کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔
''عشق زہے نصیب'' میں زاہد احمد کا کردار سوشل میڈیا پر موضوع بحث بناہوا ہے اور لوگ نہ صرف یہ کردار اداکرنے پر زاہد احمد کو سراہ رہے ہیں بلکہ دوسری طرف یہ بھی کہاجارہا ہے کہ پاکستان شوبز کے مرد فنکار روایتی کرداروں سے ہٹ کر ورسٹائل کرداروں کی طرف جارہے ہیں اور ایک نیاٹرینڈ سیٹ کررہے ہیں۔ تاہم زاہد احمد سے قبل بھی کئی مرد اداکار خواتین کا روپ دھار کر بہترین کرداراداکرچکے ہیں جنہیں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
پاکستان کے باصلاحیت اداکار معین اختر کی فنکارانہ صلاحیتوں سے کون واقف نہیں، وہ جو بھی کردار اداکرتے تھے اس میں جان ڈال دیتے تھے۔ پاکستانی ڈرامے کی تاریخ میں معین اختر وہ پہلا نام ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں ڈراما سیریل''روزی''میں خاتون کا کردار نبھایاتھا۔ کامیڈی سے بھرپور اس کردار کو معین اختر نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث امر کردیا۔ ڈراما سیریل ''روزی'' اپنے وقت کا بہترین ڈراما تھا۔ برسوں گزرجانے کے باوجود آج بھی یہ ڈراما شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتاہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اپنی ورسٹائل اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ٹی وی میں تو منوایاہی ہے تاہم فلم انڈسٹری میں بھی ان جیسا باصلاحیت اداکار کوئی نہیں، جب کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے مقبول ترین گیم شو کی میزبانی بڑی کامیابی سے کرتے آرہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے اپنے کیریئر کی ابتدا میں کئی کردار اداکیے جن میں ایک خواجہ سراکاکردار بھی شامل تھا۔ 2009میں نشر ہونے والے ڈرامے''وینا''میں فہد مصطفیٰ نے وینا نامی خواجہ سرا کا کردار اس خوبی سے اداکیا تھا کہ لوگ داد دئیے بغیر نہیں رہ سکے تھے۔
موجودہ دور میں جس اداکار نے اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنایاہواہے وہ پاکستان کے ورسٹائل اداکار عمران اشرف ہیں۔ حال ہی میں ڈراما سیریل ''رانجھا رانجھا کردی''میں بھولے کے کردار نے عمران اشرف کو جہاں شہرت کے آسمان پر پہنچادیا وہیں ڈراماسیریل''الف اللہ اور انسان''میں شمو کے کردار میں انہوں نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
اداکار احمد علی بٹ نے فلم''جوانی پھر نہیں آنی2''میں اس خوبی سے خاتون کا کردار نبھایاتھا کہ سب کو حیران کردیاتھا۔ ایک انٹرویو کے دوران احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ وہ لیجنڈ اداکار معین اختر کے کردار''روزی''سے متاثر تھے اور ان کے مطابق ایک مرد کے لیے خاتون کا کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے۔ ''جوانی پھر نہیں آنی 2''میں احمد علی بٹ کےکردار مینا کو لوگوں کی جانب سے کافی پزیرائی ملی تھی۔
پاکستانی اداکار یاسر حسین بھی ان مرداداکاروں کی فہرست شامل ہیں جنہوں نے خواتین کا کردار نبھایاہے۔ یاسر حسین نے ٹیلی فلم ''ہیلپ می دردانہ'' میں دردانہ نامی خاتون کا کردار نبھایاہے، تاہم گزشتہ دنوں خواتین کے روپ میں گردش کرنے والی تصاویر کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا۔ یاسر حسین کی ٹیلی فلم عید کے موقع پر پیش کی جائے گی۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر جس اداکار کے چرچے ہورہے ہیں وہ پاکستان کے باصلاحیت اداکار زاہد احمد ہیں۔ ان کا نیا ڈراما''عشق زہے نصیب''کا پرومو سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے جس میں وہ دوہری شخصیت رکھنے والے نوجوان سمیر کا کرداراداکرتے نظر آئیں گے۔تاہم یہ نوجوان ایک نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے جو دورہ پڑنے کے بعد خود کو لڑکی سمجھنے لگتا ہے اوراپنانام سمیر کے بجائےسمیرا بتاتاہے۔ زاہد احمد کے اس کردار کی نہ صرف تعریف کی جارہی ہے بلکہ لوگ انہیں یہ چیلنجنگ کردار اداکرنے کے لیے بہت زیادہ سراہ رہے ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bx4N2B1gFf5/"]

معین اختر(روزی)

فہد مصطفیٰ(وینا)

عمران اشرف(شمو)
موجودہ دور میں جس اداکار نے اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنایاہواہے وہ پاکستان کے ورسٹائل اداکار عمران اشرف ہیں۔ حال ہی میں ڈراما سیریل ''رانجھا رانجھا کردی''میں بھولے کے کردار نے عمران اشرف کو جہاں شہرت کے آسمان پر پہنچادیا وہیں ڈراماسیریل''الف اللہ اور انسان''میں شمو کے کردار میں انہوں نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
احمد علی بٹ(مینا)
اداکار احمد علی بٹ نے فلم''جوانی پھر نہیں آنی2''میں اس خوبی سے خاتون کا کردار نبھایاتھا کہ سب کو حیران کردیاتھا۔ ایک انٹرویو کے دوران احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ وہ لیجنڈ اداکار معین اختر کے کردار''روزی''سے متاثر تھے اور ان کے مطابق ایک مرد کے لیے خاتون کا کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے۔ ''جوانی پھر نہیں آنی 2''میں احمد علی بٹ کےکردار مینا کو لوگوں کی جانب سے کافی پزیرائی ملی تھی۔
یاسر حسین(دردانہ)
پاکستانی اداکار یاسر حسین بھی ان مرداداکاروں کی فہرست شامل ہیں جنہوں نے خواتین کا کردار نبھایاہے۔ یاسر حسین نے ٹیلی فلم ''ہیلپ می دردانہ'' میں دردانہ نامی خاتون کا کردار نبھایاہے، تاہم گزشتہ دنوں خواتین کے روپ میں گردش کرنے والی تصاویر کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا۔ یاسر حسین کی ٹیلی فلم عید کے موقع پر پیش کی جائے گی۔
زاہد احمد(سمیرا)