شوہر نے منانے کے جتن ناکام ہونے پر روٹھی بیوی کو قتل کردیا

انصر بی بی اپنے شوہر نوبہار سےناراض ہو کر والدین کے گھر آئی ہوئی تھی،پولیس

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، پولیس فوٹو: فائل

نواحی گاؤں میں شوہر نے روٹھی بیوی کو منانے کی کوششیں ناکام ہونے پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جڑانوالہ کے تھانہ روڈالہ کی حدود میں واقع گاؤں چک نمبر 383 گ ب میں نوبہار نامی شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی روٹھی بیوی انصر بی بی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انصر بی بی اپنے شوہر سے ناراض ہوکر والدین کے گھر آگئی تھی۔ نوبہار نے سسرال آکر انصر بی بی کو منانے کی کوشش کی، ناکامی پر اس نے مشتعل ہوکر سسرال میں ہی فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story