زرداری کا عزت سے رخصت ہونیوالا بیان مضحکہ خیز ہے منور حسن

شاید پیپلز پارٹی اور زرداری نے کوئی نئی ڈکشنری ایجاد کی ہے جس میں عزت کے معنی مختلف ہیں

زرداری کی زیر قیادت روزانہ 15 ارب کی کرپشن ہوتی رہی، انکا دعویٰ صدی کا بڑا لطیفہ ہے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے صدر زرداری کے اس بیان کہ '' عزت سے رخصت ہورہا ہوں'' کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شاید پیپلز پارٹی اورآصف علی زرداری نے کوئی نئی ڈکشنری ایجاد کی ہے جس میں عزت کے معنی مختلف ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مسٹر ٹن پرسنٹ کے لقب سے شہرت پانے والے زرداری صاحب نے اپنے دورصدارت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدیے۔




امریکی غلامی اور عدلیہ سے محاذ آرائی ان کے اضافی کارنامے تھے مگر صدر زرادری اوران کی پارٹی نے اصل کارنامہ کرپشن کے میدان میں سب کوپیچھے چھوڑ کرسرانجام دیا۔پاکستان میںزرداری کی زیرقیادت روزانہ 12 سے 15 ارب روپے کی کرپشن ہوتی رہی۔ صدر زرداری کی طرف سے عزت سے رخصت ہونے کادعویٰ صدی کاسب سے بڑالطیفہ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story